جی ڈبلیوایم سی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کااجلاس ،متعددنکات کی منظوری

جی ڈبلیوایم سی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کااجلاس ،متعددنکات کی منظوری

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 101 واں اجلاس چیئرمین کاشف اسماعیل گجر، سی ای او شاہد عباس جوتہ کی زیرصدارت ہوا۔۔۔

جس میں 04 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا گیا، اس کے علاوہ ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز کی مشترکہ رپورٹس جس میں فنانشل سٹیٹمنٹ اور آڈٹ برائے سال 2022,23 (30 جون 2023) تک بھی منظوری کیلئے پیش کی گئی اور مالی سال 2023 اور 2024 کیلئے ایکسٹرنل آڈیٹر تعیناتی کیلئے منظوری کا ایجنڈا پیش کیا گیا اورتمام نکات منظورکرلئے گئے جبکہ کمپنی کے مالی آپریشنل اور تکنیکی معاملات بھی زیر غور رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں