گجرات چیمبر آف کامرس کی جانب سے ممبر شپ تجدید کا آغاز

گجرات چیمبر آف کامرس کی  جانب سے ممبر شپ تجدید کا آغاز

گجرات (سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ممبر شپ تجدید کا آغاز کردیا گیا ،ممبران کی سہولت کیلئے عامر الیکٹرانکس جی ٹی روڈ پر رینیول ہیلپ ڈیسک لگایا گیا۔۔۔

جس کا افتتاح صدر گجرات چیمبر سکندر اشفاق رضی،صدر شاہین گروپ حاجی ناصر محمود،چیئرمین رینیول کمیٹی چودھری توصیف عبداﷲ، سینئر نائب صدر اسد بھٹی،نائب صدر معصوم قمر نے کیا۔ اس موقع پر حاجی جاوید اقبال ، وحید الدین ، خرم الطاف بھٹی ، وقار ایوب بٹ چیئرمین ویزہ لیٹر کمیٹی بھی موجود تھے ، جبکہ کیمپ کی سربراہی مہر عبدالرحمن نے کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں