سیالکوٹ:گیپکو ملازم کو دھمکیاں دینے والوں کیخلاف مقدمہ

سیالکوٹ:گیپکو ملازم کو دھمکیاں  دینے والوں کیخلاف مقدمہ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بجلی چوری کرنیوالے 2افراد جبکہ گیپکو ملازم سے بدتمیزی اور دھمکانے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ شیر پور میں پولیس نے لائن سپر نٹنڈ نٹ شکیل کی رپورٹ پر اہلکار سے بدتمیزی اور سنگین دھمکیاں دینے کے الزام میں ظل شاہ جبکہ تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے پر شوکت علی جبکہ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے محمد الیاس کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں