گجرات:منشیات اور نا جائز اسلحہ برآ مد ،2افراد گرفتار

گجرات:منشیات اور نا جائز  اسلحہ برآ مد ،2افراد گرفتار

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )صدرسرکل پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرکے اڑھائی کلوچرس اور نا جائز اسلحہ برآ مدکر لیا ۔

 ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر احسان اﷲ نے پویس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا جن میں محمد انصر عرف سائیں پمپ اور محبوب عالم سکنہ ٹانڈہ شامل ہیں جن کے قبضہ سے اڑھائی کلو چرس برآمدکر لی گئی ۔ ایس ایچ او تھانہ کنجاہ SI محمد انورنے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار احسان الٰہی سکنہ خوجیانوالی کو گرفتار کر کے بندوق 12بور برآمد کر لی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں