ڈسکہ : گیس پائپ لائن بوسیدہ ، چولہوں سے پانی آنے لگا

ڈسکہ : گیس پائپ لائن بوسیدہ ، چولہوں سے پانی آنے لگا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ شہر میں زیر زمین گیس کی پائپ لائن پرانی اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے چولہوں سے گیس کی بجائے پانی آنے لگا جس کی وجہ سے ریگولیٹر’میٹر او ر چولہے خراب ہورہے ہیں۔۔۔

علاقہ بھرمیں کئی سال قبل ایک انچ کی گیس پائپ لائن بچھائی گئی ، آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں گیس کی ڈیمانڈ بڑھ گئی جبکہ گیس پائپ لائن زنگ آلودہ اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے خراب ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ان پائپ لائنوں میں سیوریج کاپانی گھس جاتا ہے اور چولہا چلانے پر گیس کی جگہ پانی نکلتا ہے ،شہریوں کاکہناہے کہ سردیوں میں تو پریشر بہت کم ہوتا ہے اوربعض دفعہ تو گیس بالکل ہی نہیں آتی ،کئی بار گیس حکام کوشکایت کی لیکن ابھی تک پائپ لائن تبدیل نہیں کی گئی ، اگر گیس پائپ لائن بوسیدہ ہونے کی شکایت لیکر سوئی گیس کے دفتر جیسروالہ میں جائیں تو آگے بیٹھے انچارج سائلین کو دکھے دیکر دفتر سے نکال دیتے ہیں ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے جبکہ رابطہ کرنے پر محکمہ سوئی گیس والوں نے بتایاکہ اکثر علاقوں میں گیس پائپ لائن تبدیل کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں