حافظ آباد:فائرنگ سے دکاندارکابیٹاجاں بحق،2راہگیرزخمی

حافظ آباد:فائرنگ سے دکاندارکابیٹاجاں بحق،2راہگیرزخمی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا) د کان کے سامنے مسلح کھڑاہونے سے منع کرنے پر فائرنگ سے د کاندار کا بیٹا جاں بحق اوردوراہگیر زخمی ہوگئے۔۔۔

بتایاگیاہے کہ مدینہ کالونی کے رہائشی امجد جاوید نے کسوکی روڈ محلہ بہاولپور کے قریب ٹرنکوں کی دوکان بنارکھی تھی جہاں گزشتہ روز عاصم گجر سکنہ گلہ شیلر والہ اور رائے کاشف وغیرہ مسلح ہوکر کھڑے تھے جنہیں امجد جاوید نے وہاں کھڑا ہونے سے منع کیاتو ملزموں نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں امجد جاوید کا جواں سالہ بیٹا ارسلان جاوید جاں بحق جبکہ دوراہگیر محمد آصف اور ایک لڑکی حذیفہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے امجد جاوید کی مدعیت میں چھ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں