علی پور چٹھہ :سوئی گیس کے بھاری بل موصول ،شہری پریشان

علی پور چٹھہ :سوئی گیس کے بھاری بل موصول ،شہری پریشان

جامکے چٹھہ نامہ نگار) شہریوں کو ہزاروں روپے سوئی گیس کے بل موصول ہونے پر صارفین پریشان ہوکررہ گئے ،تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ کے شہریوں نے بتایا کہ مہنگائی اس قدر ہو گئی ہے۔۔۔

 کہ دو وقت کی روٹی بہت مشکل سے مل رہی ہے ، اوپر سے ہزاروں روپے کے سوئی گیس کے بل آ گئے ہیں، سردی کے مہینوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود گھریلو صارفین کو کمرشل ریٹ جتنے بل آ ئے ہیں ، پہلے 250 سے 1000روپے تک بل آتا تھا لیکن رواں ماہ 10، 15اور 20ہزار روپے سے زیادہ بل آئے ہیں، اب سوئی گیس بھی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے ، اتنے بل کہاں سے ادا کریں ۔متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں