وزیرآباد:اللہ جوئیہ کالونی میں سیوریج کاپانی جمع

 وزیرآباد:اللہ جوئیہ کالونی میں سیوریج کاپانی جمع

وزیرآباد (نا مہ نگار) میونسپل کمیٹی وزیرآباد کے علاقہ دھونکل روڈ اللہ جوئیہ کالونی میں سیوریج لائن بندہو نے سے اللہ جوئیہ کالونی اور ملحقہ آبادی میں گندہ پانی پھیل گیا۔۔۔

علاقہ جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا، انتظامیہ کی عدم توجہی سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں اور لوگوں کا گزرنا محال ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق دھونکل روڈ اللہ جوئیہ کالونی میں لگے گندگی کے ڈھیر سے اٹھتے تعفن سے اہل علاقہ موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،مین روڈاور گلیوں میں گندے پانی کے تالاب نے بھی عوام کا جینادوبھر کرکے رکھ دیا، مسجد کو جانیوالے راستے گندے پانی کے جمع ہونے سے بند جس سے نمازیوں گزرنا مشکل ہوگیاجبکہ طلباء وطالبات کو بھی سکول جانے میں پریشانی کا سامنا ہے ۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ انتظامیہ کو کئی آگاہ کرنے کے باوجود سیوریج کے کھڑے پانی کی نکاسی کا کوئی حل نہ ہوسکا ۔علاقہ مکینوں نے کمشنر،ڈی سی ودیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں