تتلے عالی:ڈاکوؤں نے ٹریکٹر،ٹرالی چھین لی

تتلے عالی:ڈاکوؤں نے ٹریکٹر،ٹرالی چھین لی

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں کار سوار ڈاکوؤں نے ٹریکٹر،ٹرالی چھین لی ،ڈرائیور کو اغوا کرکے نشہ آور انجکشن لگا د ئیے ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ ڈی سی کالونی کے رہائشی حسن جاوید کا ڈرائیور شہرام گزشتہ رات11بجے کے قریب ٹریکٹر نمبر جی اے سی1115 پر گوجرانوالہ سے شیخوپورہ کی جانب جا رہا تھا کہ مجو چک کے قریب بغیر نمبر کار سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور زبردستی کار میں بٹھا کر نامعلو م مقام پر لے گئے ۔ڈاکوؤں نے شہرام کو بیہوشی کے انجکشن لگا کر باندھ دیا اور اسکی جیب سے 5500 روپے نکال کر فرار ہو گئے ،ڈاکو ٹریکٹر وٹرالی بھی لیکر فرار ہو گئے ۔تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں