کامونکے :ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ،5 افراد زخمی

کامونکے :ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ،5 افراد زخمی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )جی ٹی روڈ پر ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو کر موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی،حادثہ کے نتیجہ میں خاتون سمیت5افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

گزشتہ صبح گوجرانوالہ کا شان اور ارسلان لاہور ائیر پورٹ جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ مین بازار کے نزدیک ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہوکر آگے جانے والی موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار سوار دونوں لڑکے اور موٹر سائیکل سوار رجب اسکی ماں خالدہ اور باپ شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر رجب اور خالدہ کو گوجرانوالہ میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں