سٹیپ سکول وزیرآباد میں سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریبات

سٹیپ سکول وزیرآباد میں سپورٹس  گالا کی رنگا رنگ تقریبات

وزیرآباد(نامہ نگار)سٹیپ سکول وزیرآباد میں سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایوب قریشی اور پرنسپل وائٹل کالج بابر مصطفی تھے ۔

اس موقع پر بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہوئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایوب قریشی نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر انتظام سٹیب سکول جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق بچوں کو تعلیم دیتا ہے ۔بابر مصطفی نے کہا ہے سٹیپ سکول کا وزٹ کر کے بہت اچھا لگا۔ ڈائریکٹر عیسیٰ قریشی اور صائم ایوب نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں