جامعہ گجرات نے 4 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

جامعہ گجرات نے 4 طلبہ کو پی  ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

گجرات(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)جامعہ گجرات کے شعبہ ایجوکیشن، ریاضی اور علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی پروگرام میں شرکت کرنے والے سکالروں کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کر دی گئیں ۔

کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے اعلامیوں کے مطابق شعبہ ایجوکیشن کے سکالر قیصر حسین ،شعبہ ریاضی کی سکالرمیمونہ اصغر اور شعبہ علوم اسلامیہ کے سکالروں حافظ فیض رسول اور محمد عبدالباسط کومتعلقہ مضامین میں تحقیق مکمل کرنے پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں