سوئی گیس کے بھاری بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں

سوئی گیس کے بھاری بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں

وزیرآباد(نامہ نگار) سوئی گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں۔بدترین مہنگائی کے دور میں اتنا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے حکومت غریب عوام ہر رحم کرے عوام کی دہائیاں۔

 تفصیلات کے مطابق رواں ماہ سوئی گیس کے لمبے چوڑے بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں ان کا کہنا ہے کہ گیس آتی بھی نہیں لیکن بل بہت زیادہ آ گئے ہیں جو بل گزشتہ سالوں میں سردیوں کی وجہ سے اڑھائی سے تین ہزار آتا تھا اس ماہ وہ پندرہ سے بیس ہزار تک جا پہنچا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ سخت مہنگائی کے دور میں یہ بل ادا کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے ، اگر گیس چوبیس گھنٹے دستیاب ہوتی تو ان کے بل لاکھوں میں آ جانے تھے ، انہوں نے حکومت سے گیس بلوں کے ٹیرف اورفکسڈ چارج پر نظرثانی کامطالبہ کیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں