جبر کی سیاہ رات جلد ڈھل جائے گی:احمد چٹھہ

جبر کی سیاہ رات جلد ڈھل جائے گی:احمد چٹھہ

وزیرآباد،احمد نگر چٹھہ (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) تحریک انصاف کے رہنما محمد احمد چٹھہ نے این اے 66 اور پی پی 35 وزیرآباد سے شاندار جیت پر حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد پورا اتریں گے جبر کی سیاہ رات جلد ڈھل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور حلقوں کو سوچنا ہوگا کہ خیبر سے کراچی تک عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دے کر بانی چیئرمین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، ملک کے حالات میں بہتری لانے کیلئے سب کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹنا ہو گا اور ملک کے وقار اور ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کے عوام نے انہیں ووٹ دے کر کامیاب کر ایا ہے جس کا قرض وہ کبھی نہیں اتار سکیں گے تاہم وہ حلقہ کی بہتری کیلئے کام کریں گے ۔ویڈیو پیغام اور صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو میں محمد احمد چٹھہ کا کہنا تھا کہ یہ سیٹ میں ہی نہیں جیتا بلکہ حلقہ کے ہر اس ووٹر اور سپورٹر کی جیت ہے جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ، تحریک انصاف نے غیر قانونی ہتھکنڈوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ظالمانہ طرزِ عمل کا جس صبر و استقامت اور حوصلے کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئینی جدوجہد جاری رکھی اس پر جماعت کا ہر کارکن تحسین کا مستحق ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں