سیاسی استحکام کے ذریعے پاکستان کو مضبوط کریں گے :طارق سبحانی

سیاسی استحکام کے ذریعے پاکستان  کو مضبوط کریں گے :طارق سبحانی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر ونومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی طارق سبحانی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور سیاسی استحکام کے ذریعے پاکستان کو بھی مضبوط کریں گے ۔

گزشتہ روز جیت کے جشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت بہت مسائل ہیں اور ہم کسی سے سیاسی طور الجھنا نہیں چاہتے ،ہم اپنے ورکر کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں حکومت بنا کر عوام کو ریلیف دیں گے اورمہنگائی کو کم کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں