گیپکوکے ریٹائر ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

گیپکوکے ریٹائر ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں گیپکو ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے والے 62ملازمین کو اُن کے واجبات کے چیک دیئے گئے ۔تقریب سے چیف انجینئر عاشق حسین جٹ،منیجر ایچ آرمحمد ذیشان ستار، واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خاں نے خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل الرحمن منیجر ایڈمن محمد اظہر یعقوب،ڈپٹی منیجرز محمد اظہر طور،محمد جہانگیر رانا، طارق بشیر،ہائیڈرو یونین کے زونل چیئرمین طارق علی جاویدسمیت گیپکو افسروں ، یونین عہدیداروں و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر عاشق جٹ نے کہا کہ عمر بھر اپنا خون پسینہ دے کر گیپکو کو نمبر ون کمپنی بنانے والے ریٹائرڈ ملازمین محکمہ کیلئے تاحیات باعثِ عزت ہیں،نوکری سے ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے مگر ہمارے دروازے ان کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے ریٹائر ہونیوالے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ریٹائر ہوئے ہیں لیکن آپ کا محکمہ کے ساتھ تعلق ہر گز نہیں ٹوٹا آپ جب چاہیں یا آپ کو کوئی مسئلہ ہو بلا جھجھک ہمارے پاس آئیں آپ کی خدمت کرنا ہمارے لئے باعث ِ فخر ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں