پنجاب حکومت کا 50 لاکھ کاچیک پریس کلب کے حوالے

پنجاب حکومت کا 50 لاکھ کاچیک پریس کلب کے حوالے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے ہمراہ گوجرانوالہ پریس کلب کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ 50 لاکھ کی گرانٹ کا چیک پریس کلب کی کمیٹی کے حوالے کرتے ہوئے۔۔۔

اس توقع کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی اس گرانٹ کو پریس کلب کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور صحافتی ذمہ داریو ں کی ادائیگی میں آسانی اور جدت کیلئے درکار ذرائع اور سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے نیک نیتی اور اجتماعی خدمت کے جذبے سے استعمال کیاجائے گا۔کمشنر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں’معاشرے کی اصلاح اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ان کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔ صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا اور انکی ہرممکن حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے تاکہ یہ مزید دلجمعی سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے معاشرے میں موجود خامیوں کی نشاندہی کریں جس سے حکومتی محکموں کو ان خامیوں پر قابو پانے اور اپنی کارکردگی میں اضافہ کا موقع مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں