موسم تبدیل ہونے پردیسی پرندوں کی واپسی شروع

موسم تبدیل ہونے پردیسی پرندوں کی واپسی شروع

تتلے عالی(نامہ نگار )موسم تبدیل ہونے پردیسی پرندوں کی واپسی شروع ہو گئی،کھیتوں کھلیانوں،ندی نالوں کی رونقیں ماند پڑنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق چین اورروسی ریاستوں میں سخت سردی وبرف باری کی وجہ سے آبی وجنگلی پرندے ہزاروں میل سفر کرکے اکتوبر میں پاکستان کے پہاڑی علاقوں ،دریاؤں،ندی نالوں،کھیتوں کھلیانوں میں ڈیرے جمانا شروع کر دیتے ہیں جس سے مذکورہ علاقوں کی رونقیں بحال ہوجاتی ہیں لیکن فروری میں موسم تبدیل ہوتے ہی پردیسی پرندوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے جس سے پاکستان کے پہاڑی علاقوں،ندی نالوں،کھیتوں کھلیانوں کی رونقیں ماند پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں