خدمت سے عوامی محبت کا قرض اتارونگی :نو شین افتخار

خدمت سے عوامی محبت کا قرض اتارونگی :نو شین افتخار

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن)کی نو منتخب ایم این اے سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ کامیابی پر اﷲ کے بعد حلقہ کی عوام کی مشکور ہوں جنہوں نے مسلسل دومرتبہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 جس محبت کا اظہار کیا ہے عوام کی خدمت کر کے اس کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارکباد کیلئے آنے والے فود سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح سیاست کو عوام کی خدمت کیلئے ہی وقف کریں گے ، مسلم لیگ (ن)پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ، میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)ایک مرتبہ پھر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے خطاب میں پوری سیاسی قیادت کو مل کر چلنے کا پیغام دیگر مد بر سیاست دان ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں