حافظ آباد:خاکروبوں کا ڈی سی آ فس کے گھیرائوکا اعلان

حافظ آباد:خاکروبوں کا ڈی سی آ فس کے گھیرائوکا اعلان

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف جھاڑواٹھا کر ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد کے آفس کے گھیراؤ کا اعلان کردیا۔

اس سلسلہ میں سی بی اے یونین کا ہنگامی اجلاس چیئرمین اسحق کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں سینٹری ورکرز نے شرکت کی۔شرکا اجلاس نے کہا کہ ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز دوماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انکے خاندان فاقہ کشی میں مبتلا ہوچکے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسر وں کی جانب سے انہیں تنخواہیں اداکرنے کے سلسلہ میں کچھ نہیں کیا جارہا ۔ متاثرہ سینٹری ورکرز نے کہا کہ اگر انہیں تین دن کے اندر اندر تنخواہیں ادانہ کی گئیں تو وہ جھاڑو اٹھا کر ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد کے آفس کا گھیراؤ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں