تتلے عالی:پیٹر رکشوں کی بھرمار،حادثات معمول

تتلے عالی:پیٹر رکشوں کی بھرمار،حادثات معمول

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں پیٹر رکشوں کی بھرمار ہو گئی ،سامان اور مسافروں کیلئے استعمال ہونے لگے ،حادثات معمول بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں پیٹر انجن لگا کر رکشے تیار کئے گئے ہیں۔۔۔

جن میں ڈرائیور،سواریوں کی سکیورٹی،جان ومال کی حفاظت اور حکومت کی جانب سے منظور کسی بھی ٹرانسپورٹ میں نہیں آتا، انجنوں پر ویگن،بڑے رکشوں کی باڈی لگا کر دودھ،کھل،ڈیزل،چارہ اور مسافروں کو ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک پہنچانے کیلئے استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔ان رکشوں میں اکثرپیٹر انجن کھیتوں کو سیراب کرنے کیلئے لگائے گئے تھے وہ چوری شدہ ہیں،شاہراہوں،دیہات میں گھومتی پیٹر انجن گاڑیاں متعدد بار حادثات کا باعث بن چکی ہیں لیکن انتظامیہ کارروائی سے گریزاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں