حکومت بیہودہ تہواروں کی حوصلہ شکنی کرے :علما

حکومت بیہودہ تہواروں کی حوصلہ شکنی کرے :علما

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے صدر مفتی عثمان رضامدنی ’نائب صدر حافظ صداقت علی اور جنرل سیکرٹری حافظ افضال احمد سندھو نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے خالصتاََ مغربی تہوار ہے۔۔۔

 مگر اسلام سے دوری اور ایمان کی کمزوری کے باعث اب یہ تہوار اسلامی ممالک سمیت دور دوراز کے خطوں میں پھیلتا جارہا ہے پاکستان میں 14فروری کو یوم حیا کے طور پر منایاجائے ویلنٹائن ڈے جیسے بے ہودہ تہوار کی روک تھام کیلئے حکومت کردار ادا کرے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ویلنٹائن ڈے نہیں حیا ڈے کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اسلام دشمن طاقتیں اس بات سے بخوبی واقف ہیں جب تک مسلمان قرآن و سنت سے جڑے ہیں ان کو شکست دینا ممکن نہیں اس لئے کفار نے مسلمانوں کے ساتھ محاذ آرائی کیلئے طریقے کارمیں تبدیلی پیدا کرلی ہے روایتی جنگ کے بجائے ثقافتی جنگ مسلمانوں پر مسلط کردی گئی ہے ، ویلنٹائن ڈے منانا مکمل طور پر غیر شرعی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں