نتائج میں تاخیرنے انتخابات کو گہنا دیا:ایس اے حمید

نتائج میں تاخیرنے  انتخابات کو گہنا دیا:ایس اے حمید

گوجرانوالہ ( سٹی رپورٹر) سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس پنجاب و ایم پی اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج کی تیاری اور اعلان میں تاخیر نے انتخابات کے منظم انعقاد کو گہنا دیا۔۔۔

جس سے انتخابی نتائج کی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انٹرنیشنل تنظیمیں امریکہ برطانیہ، دولت مشترکہ کے مبصرین اور فافن نے بھی الیکشن کی شفافیت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ تاخیر صرف اس لئے کی گئی تاکہ پی ڈی ایم ٹولے کو دھاندلی کے ذریعے جتوایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر آئے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں