سیالکوٹ کو پو لیو فری بنانے کیلئے اجتماعی کوشش پر زور

 سیالکوٹ کو پو لیو فری بنانے کیلئے اجتماعی کوشش پر زور

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام محکموں کو ملکر کر کوشش کرنا ہوگی اور پولیو کے خاتمہ کے لئے چلائی جانے والی ہر انسداد پولیو مہم۔۔۔

میں 5 سال سے کم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے لازمی پلانے کی اہمیت کے بارے والدین کو آگاہی دی جائے ، کیونکہ پولیو کی خوراکیں لینے سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو کا مرض لاحق ہونے کا خدشہ رہے گا۔ یہ بات انہوں نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا کے علاو ہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام اجلاس میں موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ 26 فروری کو شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا مائیکرو پلان تیار کرتے ہوئے پچھلی مہمات کے پلان کو سامنے رکھیں تاکہ کوئی ہاؤس ہولڈ، خانہ بدوش آبادی اور کچی آبادی مائیکرو پلان میں شامل ہونے سے نہ رہ جائے ۔ انہوں نے سیالکوٹ شہر کے اگست سے ہفتہ وار لئے جانے والے انوائرمنٹ سمپلز میں پولیو وائرس نہ ملنے پر ہیلتھ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ وہ اپنی کوشش جاری رکھیں۔سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 25 فروری سے یکم مارچ 2024 تک چلائی جانے والے مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ میں 5 سال سے کم عمر 7 لاکھ 95ہزار877 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ہدف کے حصول کیلئے 6 ہزار 288 افراد حصہ لیں گے جن میں 2676 موبائل، 133فکسڈ اور 69 ٹرانزٹ ٹیمیں ہونگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں