بااثر واسا نادہندگان کا واجبات کی ادائیگی سے انکار ، ہیڈ آفس پر دھاوا ، افسروں سے بدتمیزی و تشدد

بااثر واسا نادہندگان کا واجبات کی ادائیگی سے انکار ، ہیڈ آفس پر دھاوا ، افسروں سے بدتمیزی و تشدد

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)بااثرواسا نادہندگان نے واجبات کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے واسا ہیڈ آفس پر دھاوا بول دیا، ایم ڈی واسا اور دیگر افسروں سے بدتمیزی کی اور ایس ڈی او واسا کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔۔۔

جس سے ایس ڈی او علی حسنین اوردیگر ملازمین زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واسا کی ٹیم نادہندگان سے ریکوری کیلئے فیلڈمیں گئی اورجب واجبات کی عدم ادائیگی پر فرید روڈ پرواقع نجی سکول پہنچی تو مالکان شبیر جتالہ اور احتشام جتالہ نے ادائیگی سے انکار کیا اور عملہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گالم گلوچ شروع کردی جبکہ مسلح افراد کو بلاکر عملہ کو ہراساں کرتے رہے بعد ازاں واسا ہیڈ کوارٹر زپر دھاوا بول دیا اور ایم ڈی واسا سمیت دیگر افسروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ، اس دوران ایس ڈی او واسا علی حسنین کوماراپیٹاگیا جس پر ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی اور آج واسا کے تمام 30 ڈسپوزل اور واٹر سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا، نیو واسا لیبر یونین کے عہدیداروں نے کہا کہ ملزم مسلح ہوکر افسروں پر حملہ آور ہوئے ، پولیس کو 8 نامزد ملزموں کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں