زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم

زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن میں زیرالتوا ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنیکا حکم دیدیا اور منصوبوں کا متعلقہ اداروں سے ریکارڈ طلب کرلیا۔۔۔

غفلت اور نااہلی کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،ذرائع کے مطابق منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈویلپمنٹ اداروں کے سربراہوں کو ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں ۔وفاقی و صوبائی محکموں کے منظورکردہ سینکڑوں ترقیاتی سکیمیں اس وقت گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال میں تکمیل کے مراحل میں ہیں جن پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں۔بیشتر منصوبے سڑکوں، گلیوں، سکولوں، قبرستانوں، سیوریج، ڈرینج، واٹر سپلائی کے ہیں۔ صوبائی حکومت کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق حکومت کی طرف سے فنڈز کے اجرا کے باوجود بیشتر منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، جس کا حکومت نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔ اس سلسلے میں افسروں سے وضاحت طلب کی گئی کہ منصوبوں میں تاخیر کی وجوہات کیا ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں