گجرات چیمبر کی ممبرشپ کی تجدید کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم

گجرات چیمبر کی ممبرشپ کی  تجدید کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس کے ممبر ز کی ممبرشپ کی تجدید کیلئے ہیلپ ڈیسک جان ٹریڈرز ریلوے روڈ گجرات پر شیخ ہارون باری اور شیخ اویس امجد ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر کے زیر نگرانی لگایا گیا۔

 ہیلپ ڈیسک کا افتتاح توصیف عبداﷲ چیئرمین رنیول کمیٹی نے شیخ ہارون باری ، شیخ اویس امجد ایگزیکٹو ممبرکے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر ثاقب اسحاق سابق صدر گجرات چیمبر ، شیخ جان باری ، خالد گھمن اور شکیل افضل بھٹی بھی موجود تھے ۔ گجرات چیمبر کی جانب سے محمد عثمان خالد ایڈیشنل سیکرٹری نے ممبرز کی ممبرشپ کی تجدید کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں