راہوالی:بارش اور ژالہ باری ، سیوریج بند ، پانی جمع

راہوالی:بارش اور ژالہ باری ، سیوریج بند ، پانی جمع

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )راہوالی اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری، بجلی کی کئی گھنٹے طویل بندش، جی ٹی روڈ کیساتھ دونوں اطراف سروس روڈ ز ندی نالوں کا منظر پیش کرتے رہے۔۔۔

زرعی رقبہ میں چارہ کی فصلوں کو ژالہ باری سے جزوی نقصان پہنچا ،بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے گندے پانی کے نکاس کیلئے ڈسپوزل پمپ بند رہے جس سے سروس روڈ اور گلیوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے ملحقہ گلیوں کے راستے بند رہے ۔ مین نالے اور نالیاں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اوورفلو ہو گئیں ،نواحی دیہات تلونڈی کھجور والی، کوٹلی صاحبو، ٹھٹھہ داد وغیرہ میں بارش کیساتھ ہونے والی ژالہ باری سے مویشیوں کے لیے کاشت کی گئی چارہ کی فصلوں کو نقصان پہنچا تاہم گندم کی فصل محفوظ رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں