خدمت خلق انسانیت کی معراج ہے :کرنل (ر)سفیان

خدمت خلق انسانیت کی معراج ہے :کرنل (ر)سفیان

وزیرآباد(نا مہ نگار) خدمت خلق انسانیت کی معراج ہے ،معاشرے کے بے سہارا اور مستحق افراد کی خدمت کا عمل جاری رہے گا،گزشتہ ایک سال کے دوران ایک کروڑ ایک لاکھ باون ہزار روپے۔۔۔

بے سہارا اور مستحق افراد کے فلاح وبہبود پر خرچ کئے گئے ،آئندہ کمپیوٹر کلاسز،پرائمری کلاسز،فری ڈسپنسری ،واٹر فلٹریشن پلانٹ،بے روزگار نوجوانوں کے لئے ہنر مند پروگرام پر کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فرینڈلی ہینڈز ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ وزیرآباد کے صدر کرنل (ر)سفیان سعید ڈار نے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی ماسٹر سعید، صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے ،صدر تنظیم تاجران ریلوے روڈطارق جاوید ملک،طارق محمود کانگی،محمد طارق طور،رضوان کریم چوہان،چودھری محمد اعجاز پارس والے ،ناصر ڈار ،میاں منصور الرحمن قیصر ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول وزیرآباد کی1979کی میٹرک کلاس کے 40سے زائد طلبہ نے مل کر فرینڈلی ہینڈز ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد رکھی جس کا مقصد دکھی انسانیت اور بے سہارا افراد کی خدمت ہے ۔اس موقع پر کامران آف کینیڈا نے دولاکھ روپے عطیہ کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں