احتساب ضروری ،پاک فوج ہی پاکستان بچائے گی:وکلا

احتساب ضروری ،پاک فوج ہی پاکستان بچائے گی:وکلا

ُگوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پاک فوج ہی پاکستانی عوام کی خیر خواہ ہے ، سیاستدانوں نے ملک تباہ کردیا ،غریب کا کوئی پرسان حال نہیں،پاک فوج ہی پاکستان بچائے گی اورسخت احتساب ہونا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار ضلع کچہری میں ڈی سی آفس کے سامنے پاک فوج کے حق میں کیمپ میں وکلا نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کیمپ میں وکلا اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ منظورقادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک فوج ایک عظیم ادارہ ہے ،پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی وبیرونی خطرات کا بڑی جرات،ہمت اور مہارت سے مقابلہ کیا ہے ، پاکستان کی عزت،وقار،اہمیت میں ہمیشہ اضافہ کیا ہے ،پاکستان کی فوج اور عوام سے دشمن کانپ جاتے ہیں، کچھ سیاست دان آج اور ماضی میں اپنے ذاتی مفاد ،کاروبار، سستی شہرت کیلئے پاک فوج کو بدنام کرتے رہے ، اپنی ناکامی پر اور اپنی وارداتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ملبہ پاک فوج پر ڈالتے ہیں، پاک فوج ہی عوام کی خیرخواہ ہے ،سیاستدانوں نے پاکستان تباہ کردیا ہے ،متوسط طبقہ وغریب عوام کیلئے پاکستان کو جہنم بنا دیا گیاہے اگر پاک فوج کا مورال گرانے کی کوشش ترک نہ کی گئی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں