روٹی ، نان کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ

روٹی ، نان کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں نا ن بائیوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر روٹی اور نان کی قیمتوں کو ہوا میں اڑا دیا، نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمت میں خودساختہ طور پر اضافہ کر دیا۔۔۔

سادہ روٹی 20، پشاوری روٹی 30اور روغنی نان 35روپے میں فروخت کر رہے ہیں ،روٹی کی قیمت میں اضافہ سے شہری پریشان ہیں۔ گوجرانوالہ میں نان بائیوں نے سادہ روٹی 20، پشاوری روٹی 30روپے ،نان 30اور روغنی نان 35 روپے میں فروخت کر نا شروع کر دیا جس سے عام آدمی کیلئے روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا۔انتظامیہ کی جانب سے 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر ہے ۔ گوجرانوالہ میں کسی بھی جگہ سرکاری ریٹ پر روٹی فروخت نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ روٹی کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے ۔ تنور مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں آٹا مہنگا مل رہا ہے ،پہلے 50کلو گرام آٹے کا تھیلا انہیں 5500روپے میں ملتا تھا لیکن اب وہی تھیلا 6000 روپے سے زائد میں مل رہا ہے ،وہ کس طرح 100 گرام روٹی 15روپے کی بیچ سکتے ہیں ، اگر انہیں فائن آٹا سستاملے تو وہ روٹی کی قیمت کر دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں