مختلف تنازعات پر 2افراد کواہلخانہ کوزخمی کردیاگیا

مختلف تنازعات پر 2افراد کواہلخانہ کوزخمی کردیاگیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) وارثتی زمین و دیگر تنازعات پر دو افراد اور انکی فیملیوں کو زخمی کردیا گیا۔

 تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ رمضان گڑھا میں وارثتی زمین کے تنازعہ پر ملزمان یاسر، عباس، خرم، افتخار اور عباس سمیت10افراد نے محمد زماں کے گھر گھس کر اس سمیت کی اہل خانہ کو تشدد کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ پھلورہ کے علاقہ ٹھرو منڈی میں عبیدا ﷲ اپنی فیملی کے ہمراہ حویلی میں کام کررہے تھے کہ سابق عداو ت پر آزاد علی، ریحان، راحیلہ، حماد، نعیم، شہزاد، حمید ہ بی بی، زوہیب وہاں آئے اور اس سمیت اسکی بیوی بچوں کو زدوکوب کرکے زخمی کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں