کامونکی:محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکار سمیت 6 افراد لٹ گئے

کامونکی:محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکار سمیت 6 افراد لٹ گئے

کامونکی(تحصیل رپورٹر)ڈکیتی کی پانچ وارداتوں میں محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکار سمیت چھ افراد کو لوٹ لیا گیا۔بتایاگیاہے کہ گزشتہ رات سادھوکی کا رہائشی محکمہ لائیو سٹاک کا اہلکار محسن نواحی گاؤں پیلو جارہا تھا۔

کہ راستہ میں ناکہ لگائے دو ڈاکوؤں نے محسن سے دس ہزارروپے ،موبائل فون ،سلام ٹاؤن کے محمد حسن سے جی ٹی روڈ گورنمنٹ خواتین ڈگری کالج کے قریب پرچی سٹاپ پر کھڑے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے آٹھ ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا ،کوٹ رفیق شفیع کے عمار سے ایمن آباد میں فارمیسی پر گھس کر دو ڈاکو ؤں نے بارہ ہزارروپے ،موبائل فون اور موٹر سائیکل ہتھیالی ،موضع دراجکے کے عمر نوید اور حسن رضا سے بیس ہزارروپے اور دو موبائل فون جبکہ کنگروالی کے سفیان سے کامونکی سے واپسی پر نواحی گاؤں راجہ بھلہ کے نزدیک دو ڈاکوؤں نے اٹھارہ ہزارروپے ،دوموبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں