ریجن پولیس اور راجپوت میڈیکل کمپلیکس کے درمیان معاہدہ

ریجن پولیس اور راجپوت میڈیکل کمپلیکس کے درمیان معاہدہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجن پولیس اور راجپوت میڈیکل کمپلیکس پیپلز کالونی گوجرانوالہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت تحت راجپوت میڈیکل کمپلیکس میں پولیس جوانوں اور اہلکاروں کو علاج و معالجہ میں خصوصی رعایت فراہم کی جائیگی جبکہ شہداء پولیس کے اہل خانہ کی کو بلا معاوضہ جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیگی۔

اس سلسلہ میں آر پی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ اور چیف ایگزیکٹو راجپوت ہسپتال ڈاکٹر عبداللہ نے معاہدہ پر دستخط کئے ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنزفراز احمد، ایس پی سٹی غیور احمد اور اے ڈی آئی جی اسد محمود بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں