سیالکوٹ :مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون، 2نوجوان اغوا

سیالکوٹ :مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون، 2نوجوان اغوا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون اور دونوجوانوں کو اغوا کرلیا گیا۔

 تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں محمد شہباز کا15سالہ بیٹا حیدر علی سیٹھی پلازہ گیا مگر واپس نہ آیا، تھانہ بیگوالہ کے علاقہ جھاڑیاں والہ کے محمد سہیل کا 11سالہ بیٹا ارسلان باہر گیا مگر واپس نہ آیا، مدعیان کے مطابق انہیں خدشہ ہے انکے بیٹے کو اغوا کرلیا گیا ہے ۔، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سردار بیگم چوک میں قیامت خان کی شادی شدہ بیٹی فرزانہ بچے کے ساتھ دوائی لینے گئے مگر واپس نہ آئی ، قیامت خان کے مطابق اسے خدشہ ہے اسکی بیٹی کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمت درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں