پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،13افراد گرفتار

پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،13افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،13افراد گرفتار،7000ہزار کے قریب پتنگیں اور775 ڈوریں برآمد کرلی گئیں۔

 تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ محلہ دھارووال سے پولیس نے عدنان سکندر سے 3000پتنگیں اور150ڈوریں، احسان اﷲ سے 2000پتنگیں اور150ڈوریں، حاجی پورہ کے علاقہ سردار بیگم ہسپتال کے قریب سے محمد شاہ زیب سے 105پتنگیں اور دو ڈوریں اور سبحان علی سے 120پتنگیں اور تین ڈوریں، شاہد سے 150پتنگیں اور تین ڈوریں، شہباز پورہ سے محسن حسن سے 100پتنگیں، غلام دستگیر سے 250پتنگیں اور16ڈوریں، اور محمدحمزہ، فرحان علی اور عبداﷲ سے تین تین پتنگیں ، تھانہ مراد پور کے علاقہ سے عمران علی سے 600پتنگیں اور تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ ابیالہ سے عبدالرفع سے 400پتنگیں برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں