قلعہ دیدارسنگھ :تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کومشکلات

قلعہ دیدارسنگھ :تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کومشکلات

قلعہ دیدارسنگھ (سٹی رپورٹر) قلعہ دیدارسنگھ کے تھانہ چوک سمیت اہم مقامات پر تجاوزات کی بھر مار سے شہریوں کو مشکلات کاسامناہے جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اورانکر و چمنٹ عملہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پرعمل پیراہیں ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی قلعہ دیدارسنگھ اور انکروچمنٹ عملہ کی ملی بھگت سے جگہ جگہ پختہ اور عارضی تجاوزات کی بھر مار نے پیدل چلنے والے شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کر دی ہیں ۔ شہر کے اہم چوک چوراہوں میں میونسپل کمیٹی کی نا اہلی کی وجہ سے سرکاری بلڈنگز کے سامنے تجاوزات مافیا نے پختہ تعمیرات کر کے قبضے جما رکھے ہیں۔ دوسری جانب بنک چوک. مین بازار. تھانہ والہ بازار اور مین حافظ آباد روڈ، سمیت بازاروں میں دکانداروں نے روزانہ کی بنیاد پر عارضی تجاوزات قائم کر کے ٹریفک اورشہریوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا کر رکھی ہیں ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے تجاوزات کیخلاف بھرپورآپریشن کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں