پولیوکے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کی ضرورت :کمشنر

پولیوکے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کی ضرورت :کمشنر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی وطن عزیز کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے۔

اس موذی اور جان لیوا مرض کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے ضرورت ہے ، 26 فروری سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گے ،ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ زیر تربیت پولیو ٹیموں کو اس مہم کی اہمیت اور افادیت کا احساس دلائیں، حکومت اربوں روپے پولیو کے خاتمہ کیلئے خرچ کررہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ پولیو کو جڑ اکھاڑ پھینکا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی جی آئی ایس پر ٹریکنگ مانیٹر کی جائے گی اور پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے فول پروف سکیورٹی پلان بنایا جائے گا۔ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں مسنگ بچوں کو ہر صورت میں ٹریس کرنے کی پابند ہوگی اور فزیکل ویری فیکیشن کے بغیر بچوں کا نام عدم دستیاب بچوں کی فہرست سے نہیں کاٹا جائے گا ہر بچے کو ٹریس کرکے ان کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ کمشنر نے گزشتہ پولیو مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 8 پولیو ورکرز اور سپروائزر کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں