والدین کے نافرمان کی کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی :علماکرام

والدین کے نافرمان کی کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی :علماکرام

وزیرآباد(نامہ نگار) پیر اجمل رضا قادری نے جامعہ مسجد میاں صاحب نظام آباد میں ڈاکٹر شہزاد نواز اوروقاص نواز کی والدہ کے ایصال ثواب کی محفل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان میں خیر و شر کی جنگ جاری ہے ،حلیم لہجہ عاجزی و انکساری جنتی ہونے کی نشانی ہے۔

آج کے معاشرہ میں نیکی بھی لائیو ہو گئی ہے اور یہی دکھاوا نیکی کو کھا جاتا ہے ۔ ممتاز عالم دین محمد رضا شیرازی نے کہا کہ نبوت سے بڑا کو ئی عہدہ نہیں، انکا بھی فرمان ہے کہ جب میری ماں مجھے آواز دیتی نماز چھوڑ کر خدمت میں حاضر ہوجاتا والدین کے نافرمان کا نماز،روضہ،حج اور نہ کوئی عبادت قبول ہے بلکہ عبادت ہی فرمانبرداری کا نام ہے ۔اس موقع پرصاحبزادہ حافط محمد کاشف چشتی،محمد شبیر،حافظ غلام مصطفی،شکیل اشرف قادری،شاہد جاوید مٹھو،اویس طاہر مٹھو،قاری عتیق الرحمان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں