پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام عظمت قرآن کانفرنس

پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام عظمت قرآن کانفرنس

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام عظمت قرآن کانفرنس سے صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی، علامہ پیر خالد اسر مجددی، علامہ مفتی ظریف القادری ، علامہ مفتی اشرف القادری صاحبزادہ ذکا اللہ رضوی مفتی شعبان قادری قاری سلیم زاہد محمد زاہد حبیب قادری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی مداخلت قابل تشویش امر ہے ، 1973 کے ائین کے مطابق قادیانیوں کو شعار اسلام استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے ، آئین پاکستان سے متصادم قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی مذہبی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں، قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی غیر اسلامی حرکات کو روکنے کے لیے آئین اپنا راستہ اختیار کرے ، مسلمانوں کی تاریکیوں کا روشن راستہ صرف قرآن کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ، باطل عقائد کا تدارک کرنے کے لیے قرآن اور مصطفوی تعلیمات کو اپنانا ہوگا، عدل، انصاف ،امن اور روزگار کی تلاش قرآن کی تعلیمات میں پنہاں ہے ، اس موقع پر حافظ محمد رفیق رضوی، چوہدری محمد اقبال ہنجرا، عطا الرحمان خان صافی، الحاج محمد سرفراز احمد تارڑ، علامہ مفتی محمد اکرام اللہ نقشبندی کیلانی ،قاری احمد رضا جماعتی،علامہ محمد اکبر نقشبندی، صاحبزادہ پیر مستجاب علی ودیگرنے بھی موجودتھے، شاہ، صاحبزادہ حافظ عدیل عارف مہر ،چوہدری محمد شازب چٹھہ، مولانا ضیا مرتضی چشتی، مولانا فیاض احمد فیاضی، مولانا سرفراز احمد فیاضی، علامہ غلام عباس چٹھہ، محمد آصف مغل، پیر محمد اشرف رضوی، قاری محمد مبارک رضوی، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی، محمد جاوید بٹ، محمد ثاقب مہر، کتاب خان، محمد منیر قادری، حافظ محمد امجد صادق نقشبندی، علامہ مفتی پیر زین العابدین شاہ، محمد سجاد حیدر، محمد فائق قادری، محمد یعقوب رضوی،حافظ محمد شعیب نقشبندی، مفتی علی رضا نقشبندی، قاری محمد افضل رضا قاری ،محمد الیاس رضا قادری ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں