جامعہ گجرات کے وفات پانیوالے سٹاف کیلئے قرآن خوانی

جامعہ گجرات کے وفات  پانیوالے سٹاف کیلئے قرآن خوانی

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار)جامعہ گجرات کے حال ہی میں وفات پانے والے سینئر و جونیئر تدریسی و انتظامی سٹاف کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائے مغفرت کا اہتمام مرکزی جامعہ مسجد میں ہوا۔

قرآن خوانی اور اجتماعی دعائے مغفرت میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور ، مختلف شعبہ جات کے انتظامی سربراہوں ، اساتذہ ، صدور و چیئر پرسن اور دیگر سینئر و جونیئر سٹاف نے شرکت کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ گزشتہ دنوں شعبہ علوم اسلامیہ کے سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد نواز، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات شہزاد ندیم، اسسٹنٹ سکیورٹی افسر شاہد نبی اورڈیٹا انٹری آپریٹر شعبہ امتحانات مرزا عثمان یوسف رضائے الٰہی سے وفات پا کر خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں