سی پی اوکی سربراہی میں پولیس افسروں کی انسداد کرائم میٹنگ

 سی پی اوکی سربراہی میں پولیس افسروں کی انسداد کرائم میٹنگ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی سربراہی میں ضلع بھر کے پولیس افسروں کی انسداد کرائم میٹنگ کاانعقادہوا۔

 سی پی او ایاز سلیم نے میٹنگ کے آغازمیں ہی ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کوعام انتخابات میں بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر ایپریسیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے احکامات دئیے اورکہا کہ گھریلو ملازمین کے علاوہ پرائیوٹ اداروں، فیکٹریز، پٹرول پمپس،رائس ملز،انڈسٹریز،کالجز،سکولز،کولڈ سٹوریجزوغیرہ میں کام کرنے والے ملازمین کی ایمپلائز ویری فکیشن پولیس خدمت مراکز سے کروائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کا قیام، جرائم کی بیخ کنی، مقدمات کی میرٹ پر تفتیش اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں