گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون کا آٹھواں کانووکیشن

 گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون کا آٹھواں کانووکیشن

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون کے آٹھویں کانووکیشن میں 1545طالبات کو ڈگریاں ,22 کو میڈلز اور 29طالبات کو رول آف آنرز دی گئیں جبکہ امسال بھی ادارہ کا رزلٹ 90 فصد سے زائد رہا۔

 اس موقع پر سابق پرنسپل مسز عامرہ چیمہ نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب اور تاریخی کانووکیشن پر پرنسپل پروفیسرڈاکٹر کوثر خالد مبارکباد کی مستحق ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں ، وہ خود بھی اسی کالج کی پرنسپل رہی ہیں اور بے حد خوشی اور فخرمحسوس کررہی ہیں ،انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی عملی زندگی میں مثبت رہیں ،ہمیشہ صبر اور تحمل سے کام لیں اور جس کام کاارادہ کریں اسے کر گزریں ،نوجوان نسل ہی قوم کا مستقبل ہے ،ہمیں یقین ہے کہ ہمارا مستقبل تابناک اورروشن ہے ،تقریب سے خطاب کرتے پرنسپل ادارہ ڈاکٹر کوثر خالد نے کالج کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی جنجوعہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد فاروق ،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین ،وائس پرنسپل مسز شمع،مسز شیریں گل،مس صائمہ حفیظ ،مس شمائلہ محفوظ اور مسز وحیدہ اکبر کے علاوہ مختلف کالجزکی پرنسپلز ،اساتذہ کرام اور طالبات کثیر تعداد میں موجودتھیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں