ڈویژن کی25میونسپل کمیٹیوں کے16ڈرینز،ڈسپوزل سٹیشنز اور ویسٹ واٹر پلانٹس غیر فعال

ڈویژن کی25میونسپل کمیٹیوں کے16ڈرینز،ڈسپوزل سٹیشنز اور ویسٹ واٹر پلانٹس غیر فعال

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن کی25میونسپل کمیٹیوں کے زیر انتظام 16ڈرینز، ڈسپوزل سٹیشنز اور ویسٹ واٹر پلانٹس غیر فعال ہوگئ۔

لوکل گورنمنٹ نے بارشی پانی اور استعمال شدہ پانی کے نکاس کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن کی25میونسپل کمیٹیوں کی حدود میں استعمال میں لائے جانے والی ڈرینج ،ڈسپوزل سٹیشنوں اور ویسٹ واٹر پلانٹس کی تفصیل طلب کی تھیں ،میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ میں نکاسی آب کیلئے 82ڈرینز میں سے 73آپریشنل اور9غیر فعال ہیں ،34ڈسپوزل سٹیشنز میں سے 2غیر فعال جبکہ11ویسٹ واٹر پلانٹس میں سے تین غیر فعال پڑے ہیں، ان میں ضلع گوجرانوالہ کی میونسپل کمیٹیوں کامونکی،قلعہ دیدار سنگھ،نوشہرہ ورکاں،وزیر آباد، گکھڑ،علی پور چٹھہ،لدھیوالہ وڑائچ کے پانچ ، سیالکوٹ کی تین میونسپل کمیٹیوں میں سے ڈسکہ کی چار،گجرات کی6کمیٹیوں کے تین،منڈی بہاؤالدین کی تین کمیٹیوں کے 2،نارووال کی تین اور حافظ آباد کی چار میونسپل کمیٹیوں کی حدود میں ایک ڈرینز،ڈسپوزل اور واٹر ویسٹ پلانٹ غیر فعال ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں