سیاسی جماعتیں ملکی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کردار اداکریں :غلام دستگیر

سیاسی جماعتیں ملکی مسائل کے حل کیلئے  سنجیدہ کردار اداکریں :غلام دستگیر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک انتہائی مشکل اور ۔۔

نازک دور سے گزر رہا ہے ، سیاسی جماعتوں کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا ،کوئی بھی حکومت عوام کو اسی صورت ڈیلیور کر سکتی ہے جب ملک میں سیاسی استحکام ہو، پاکستان مزید انتشار اورافراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں