گجرات :جد ید ڈائیگناسٹک لیب کیلئے 6 کروڑ ایک ہفتہ میں اکٹھے کرنیکا فیصلہ

گجرات :جد ید ڈائیگناسٹک لیب کیلئے  6 کروڑ ایک ہفتہ میں اکٹھے کرنیکا فیصلہ

گجرات (سٹی رپورٹر)جد ید ڈائیگناسٹک لیب کیلئے مخیر حضرات کے اعلان کردہ 6کروڑ کے عطیات ایک ہفتہ میں اکٹھے کرنیکا فیصلہ۔۔

 رشیدہ فاؤنڈیشن کے صدر امتیا ز کوثر کی زیر صدارت ہونے والی ماہانہ میٹنگ میں کیا گیا۔ جس میں تلاو ت قرآن پاک کی سعادت سابق صدر گجرات چیمبر وحید الدین ٹانڈہ نے حاصل کی جنرل سیکرٹری شیخ ابرار سعید نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے گئے اور ایجنڈا پیش کیا میٹنگ میں سینئر نائب صدرسیٹھ قمر خورشید صراف ، جائنٹ سیکرٹری رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن اخلاق شفیع ،فنانس سیکرٹری چودھری توصیف عبداﷲ ، سیکرٹری اطلاعات عبدالستارمرزا بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں