انسداد پولیو مہم ،غفلت برداشت نہیں کی جائیگی :سند س ارشاد

انسداد پولیو مہم ،غفلت برداشت نہیں کی جائیگی :سند س ارشاد

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حافظ آبادسند س ارشاد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پانچ روزہ انسدا د پولیو مہم26فروری سے شروع ہو گی ۔

انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ 38ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے اس مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی ۔ انسدا پولیو مہم کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 998ٹیمیں تشکیل دی جائینگی جو مختلف عوامی مقامات، سکولوں اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائینگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیومہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسروں کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو کے لیے مائیکرو پلان اور دیگر ضروری انتظامات کو بر وقت مکمل کرلیا جائے او راس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی سستی، غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں