سب ڈوپژ ن نمبر1اور 2ڈسکہ کے صارفین ایکسین کیخلاف سراپا احتجاج

سب ڈوپژ ن نمبر1اور 2ڈسکہ کے  صارفین ایکسین کیخلاف سراپا احتجاج

منڈیکی گورائیہ(نا مہ نگار)گیپکو سب ڈوپژ ن نمبر1اور 2ڈسکہ کے صارفین ایکسین واپڈا اور ایس ڈی اوز کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔۔

گزشتہ کئی مہینوں سے ایکسین واپڈا ڈسکہ اور ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر1اور2ڈسکہ نے بغیر اطلاع دئیے ہفتہ میں دو سے تین دن پرمٹ کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بندکرنا شرو ع کردی ہے گھنٹوں بجلی بندہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے جس پر صارفین ایکسین واپڈا ڈسکہ اور ایس ڈی اوز سب ڈویژن نمبر1اور 2ڈسکہ کیخلاف سراپااحتجاج بن گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں