چودھری مامون جعفرتارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے :چودھری امان اﷲ سندھو

چودھری مامون جعفرتارڑ نے بے بنیاد  الزامات لگائے :چودھری امان اﷲ سندھو

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)پی پی 37سے آزاد امیدوار سابق صدر بار چودھری امان اﷲ سندھو نے کہا ہے کہ ان پراستحکام پاکستان پارٹی کے۔۔

 امیدوار چودھری مامون جعفرتارڑ نے بے بنیاد اورمن گھڑت الزامات لگائے ہیں کہ میں نے پی پی 37سے پاکستان ن لیگ کے کامیاب امیدوار میاں شاہدحسین بھٹی سے قیمتی گاڑی اور کروڑوں روپے لیے اور اسکی ہارکاسبب بنا۔ میں حلف اٹھاکرکہتا ہوں کہ رقم لینا تودورکی بات میری ان سے الیکشن کے دنوں میں کبھی بات چیت بھی نہیں ہوئی ہے ۔ پاکستان استحکام پارٹی کے امیدوار مامون جعفرتارڑ نے ایک الزام اور بھی عائد کیا ہے کہ آر اوز نے ان سے جیتنے کے لئے رشوت طلب کی تھی رشوت نہ دینے پر اسکو ہرایا گیا ہے ۔ مگر میں یقین سے کہتا ہوں کہ آر اوز نے جو بھی رزلٹ دیا ہے وہ حقائق پر مبنی ہے ۔اس موقع پر رائے فدا حسین ایڈووکیٹ اور محمد عمران چیمہ ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں