ڈسکہ شہر کا صفائی کا نظام درہم برہم ،سڑکوں پر کوڑے کے ڈھیر

ڈسکہ شہر کا صفائی کا نظام درہم برہم ،سڑکوں پر کوڑے کے ڈھیر

ڈسکہ(نمائندہ دنیا)کوڑے کے ڈھیر سڑکوں پر سیوریج کا پانی،سمبڑیال روڈ ،گلہ تیلیانوالہ اور پرانا ڈسکہ میں صورتحال ابتر،ڈسکہ شہر کا صفائی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔۔

تعفن اور بد بو سے سانس لینا دشوار ہوگیاانتظامیہ اور ارکان اسمبلی کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود ہے سمبڑیال روڈ،گلہ تیلیانوالہ ،ڈسکہ کلاں و دیگر علاقوں میں صفائی نہ ہونے اور سیوریج کے گندے پانی نے اہل علاقہ کا جینا دو بھر کر کھا ہے گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن اور بد بو سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں میتوں کو دفنانے کے لئے لیکر جانا اور نماز کی ادائیگی کے لئے مساجد میں جانا محال ہو گیا اہل علاقہ نے بتایا کہ کئی بار انتظامیہ کو آگاہ کیا تا حال شنوائی نہ ہو سکی متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں